جنرل اسمبلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے دنیا بھر میں مختلف تنازعات کو حل کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے ۔ ملکہ برطانیہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے ۔ ملکہ الزبتھ نے اپنے دورہ نیویارک میں گراؤنڈ زیرہ میں برٹش گارڈن کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا ۔ یہ باغ نائن الیون کے واقعے میں ہلاک ہونیوالے سڑسٹھ برطانوی شہریوں کی یاد میں بنایا گیا ہے ۔ ملکہ کی گراؤنڈ زیرہ آمد کے موقعے پر سکیورٹی کے سخت ترین