تازہ ترین:

دوسکیورٹی: کے نتائج

سوات میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سات شدت پسند مارے گئے جبکہ دوسکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سات دہشتگرد دیرسے سوات میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ سکیورٹی فورسزکے روکنے پر انہوں نے فائرنگ کردی جس سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں ساتوں شدت پسند مارے گئے، ہلاک ہونے والے شدت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور یہ سکیورٹی فورسزکو دہشتگردی کے بہت سے واقعات میں مطلوب تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ شدت پسند دیرسے سوات اور پھرسوات سے شانگلہ پہنچنا چاہتے تھے۔

چترال : افغان طالبان نے 10 پاکستانی مزدور اغوا کرلئے ۔۔ خیبر ایجنسی‘ جنوبی وزیرستان میں دوسکیورٹی اہلکار‘ کمانڈر سمیت 5 جاں بحق

چترال+سوات+جنوبی وزیرستان (نامہ نگار+ ریڈیونیوز+ ایجنسیاں) افغان طالبان نے پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر کالاش ویلی بمبوریٹ کے جنگل سے فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن و مقامی ٹھیکیدار کیلئے کام کرنے والے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا 40 سے50 کے قریب افغان طالبان پر مشتمل مسلح افراد

اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دس شدت پسند ہلاک اور دوسکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے ہیں

ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں ، آج صبح انجانی کے علاقے میں واقع چیک پوسٹ پرعسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے حملہ کردیا ، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کوناکام بنا دیا ۔ اس دوران جھڑپ میں دس شدت پسند ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے جبکہ دوسکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے ۔ واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔