دوبھائیوں: کے نتائج

سیالکوٹ میں دوبھائیوں کواپنی موجودگی میں مجمعے کے ہاتھوں قتل کرانے والا مفرورایس ایچ او رانا الیاس گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ صدرکے ایس ایچ او رانا الیاس کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ نے پولیس کو چھ ستمبرتک کی مہلت دے رکھی تھی اورپولیس نے اس کی گرفتاری کیلئے ایک روزقبل دولاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔ مفرورملزم کو سیالکوٹ کے علاقے سے گرفتارکیا گیا ہے، اس پرالزام ہے کہ وہ دو بھائیوں کی ہلاکت کے وقت موقع پرموجود تھا۔ رانا الیاس کے خلاف سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے تین مختلف الزامات کے تحت مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ پندرہ اگست کے واقعہ کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تاہم وہ انیس اگست کو پولیس حراست سے فرارہوگیا تھا۔ ملزم کو

سیالکوٹ پولیس نے دوبھائیوں کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار سترہ ملزموں کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ وقار احمد چوہان اور دیگر گرفتار پولیس اہلکاروں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سانحہ سیالکوٹ میں ملوث سترہ گرفتار ملزموں کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے واقعہ میں استعمال ہونے والے ڈنڈے، سریے اور رسیوں کی برآمدگی کیلئے ملزمان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کوتفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزموں کو عدالت پیش کیا گیا تو ان کے منہ کپڑے سے ڈھانپے ہوئے تھے۔ فاضل جج رانا نثار احمد کےاستفسار پرپولیس نے بتایا کہ ملزمان کے چہرے انکی خواہش کے تحت ڈھانپے گئے ہیں۔ عدالت کے دریافت

سیالکوٹ میں دوبھائیوں کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ ایک معمہ بن گیا اور تحقیقات نے نئے سوالات کو جنم دیا ہے، موضع بُٹرمیں پولیس کو کوئی کرکٹ گراؤنڈ نہیں ملی۔

ایڈیشنل آئی جی مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کو تحقیقات کے دوران موضع بٹرمیں کوئی گراﺅنڈ نہیں ملی۔ جس کا مقتول بھائیوں کے چچا مدعی ضراربٹ نے اپنی ایف آئی آرمیں ذکرکیا تھا۔ تاہم ایک اورعلاقہ دو برجی ملیاں کی حدود میں ایک پلاٹ میں کرکٹ گراﺅنڈ ہے لیکن وہاں ڈیڑھ فٹ گھاس اُگی ہوئی ہے اور یہاں مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ سے کوئی کرکٹ میچ نہیں کھیلا گیا۔ موضع بٹرمیں سرچ آپریشن کے دوران اناسی افراد کی گرفتاریوں کے بعد آدھے سے زیادہ گاﺅں کے گھروں کو تالے لگے ہوئے ہیں

مزید نتائج