دفاع کو: کے نتائج

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر سیکرٹری دفاع کو عدالت میں طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ میں لیکچرارحافظ طاہر محمود کی بازیابی کےلیے انکی والدہ پروین اختر کی درخواست کے مطابق  چند افراد سرکاری گاڑیوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ان کے گھر سے ان کے بیٹے کو اغوا کرکے لے گئے۔ چیف جسٹس نے وزارت دفاع کو مزید جواب کے لیے مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو ستائیس اگست کو تحریری جواب سمیت طلب کرلیا۔ ایک اورکیس میں عدالت نے فیصل آباد کے لاپتہ شہری مزمل کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر وفاقی سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں ستائیس اگست کوعدالت میں