پشاور ہائیکورٹ میں وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو پارٹیوں اور سیاسی نظریات سے بالا ترہو کرملک کی بقا اور سالمیت کے لیے متحد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری نے عدلیہ کی آزادی، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو دونوں وکالت کے پیشے سے منسلک تھے، ایک نے پاکستان بنایا اور دوسرے قائد نے ملک کو آئین دیا، اگرآج آئین نہ ہوتا تو سقوط ڈھاکہ