کراچی میں امن سے متعلق حکومتی دعوے اجلاسوں اور بیانات تک محدود پانچ روز سے جاری قتل و غارتگری کے واقعات میں اتوار کے روز مجموعی طور پر بارہ افراد کو قتل کردیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن ابراہیم علی اسکول ، پاک کالونی ، مچھر کالونی لیاری ندی سے دو جبکہ ایم پی آر کالونی اورنگی ٹاؤن قبرستان سے بھی دو ہاتھ پاؤں بندھی بوری بند لاشیں ملیں۔ اورنگی ٹاؤن قطر موڑ پر فائرنگ کرکے موچی کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک کالونی بسمہ اللہ ہوٹل کے قریب رکشہ ڈرائیور کو قتل کیا گیا۔ کورنگی بلال کالونی میں دو گروپوں کے درمیان خونریز