دعؤوں: کے نتائج

گندم کی کٹائی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ کسان اب گندم سنبھال رہے ہیں، مگر حکومتی دعؤوں کے برعکس کسانوں کو باردانہ دستیاب نہیں ہوسکا ۔

گندم کی کٹائی کے بعد سب سے اہم مسئلہ اسے سنبھالنے کا ہوتا ہے۔ جس میں کسان ان دنوں مصروف ہیں۔ بیس اپریل سے حکومت گندم کی خریداری تو کررہی ہے مگر کسانوں کے لئے باردانہ مطلوبہ تعداد میں موجود نہیں ہے۔ انہیں مجبوراً سستے داموں گندم آڑھتیوں کو فروخت کرنا پڑرہی ہے۔ جس پر کسان مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو گندم کی خریداری میں غیر سنجیدہ قراردیتے ہیں۔ صرف باردانے ہی کا مسئلہ نہیں۔ کسانوں کو گندم دیہاتی علاقوں میں قائم خریداری مراکز میں بیچنا پڑتی ہے لیکن انہیں قیمت دوردراز شہری علاقوں میں