ریڈیو ایمپلائز یونین کے عہدیداروں نے تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافہ نہ ملنے پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ یہ رقم فوری طور پر بقایا جات سمیت ادا کی جائے۔ مظاہرین نے شاہرہ دستور پر دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کردی ۔ اس کے بعد مظاہرین نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف مارچ بھی کیا۔