مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) وادی فاطمہ الجموم مکہ مکرمہ میں ایک سعودی کسان کا بیٹا کلمہ طیبہ اور درود شریف سنانے والا طوطا گم ہونے کی وجہ سے ذہنی توازن کھو بیٹھا۔ طوطا ڈھونڈنے والے کو دس ہزار ریال دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق الشیخ مقداد العتیبی کے بیٹے فواد العتیبی کو پچھلے سال سکندریہ (مصر) کے رہائشی دوست مصطفٰی غندورہ نے طوطا تحفہ میں دیا۔ طوطا بڑی روانی سے کلمہ طیبہ اور درود شریف سناتا تھا اور پانچوں نمازوں کے وقت اہلخانہ کو نماز کے وقت آوازیں دیتا تھا۔ گزشتہ روز تیز ہوا کے