اسرائیلی چیف آف سٹاف کے قریبی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے وزیر خارجہ اویگڈور لیبرمان کے ترک مخالف موقف کا ساتھ دینے پر بھی شدید تنقید کی ہے۔اسرائیلی فوجی عہدیداروں کے مطابق حکومت کے حالیہ موقف کی وجہ سے اسرائیل کے مفاد پر کاری ضرب لگ سکتی ہے اور ملک میں کوئی نیا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔