یہ بات سلمان تاثیر نےگورنرہاوس لاہورمیں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے کم ڈیم بنانے والے ممالک میں سے ایک ہے، جس نے صرف چودہ فیصد پن بجلی پیدا کرنے کے لیے ڈیم بنائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا گلیشیر سے آنے والا پچھتر فیصد پانی آبی ذخائر نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے بہتر کوئی ڈیم نہیں جس پرکم لاگت سے انتہائی سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بدقسمتی سے سیاست کی