نیپالی وزارتِ داخلہ کے مطابق اڑتیس سالہ پارس شاہ کو دارالحکومت کٹھمنڈو سے دوسو کلومیٹر مغرب کی جانب پوکھرا کے مقام پرگرفتار کیا گیا۔ وہاں سے اُسے چتوان کے مقام پر لے جایا گیا جہاں گزشتہ ہفتے کے روز فائرنگ کا مبینہ واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے پارس کے خلاف غیرقانونی پستول رکھنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا اور اُس پر قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیپال میں شاہی خاندان کے کسی فرد کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ نیپالی میڈیا کے مطابق پارس شاہ نے نشے کی حالت میں فائرنگ کی تھی اور