منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم نے وقت اور حالات سے سیکھا ہے تو اسے بڑی پارٹی کی حیثیت سے ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کر دار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تین سال حکومت کو دوام بخشنے والے میاں نوازشریف عوام سے معافی مانگنے سمیت اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں اور حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے متحد ہو کر تحریک چلائیں۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ مہنگائی