حسنی مبارک کے مستعفی ہونے کے بعد بھی لوگوں کی بڑی تعداد قاہرہ کے تحریر سکوائر پر خیمہ زن ہے۔ جنہیں ہٹانے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیےفوج نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فوجیوں نے زبردستی مظاہرین کے خیمے گرادیئے ۔ اس دوران فوج اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہیں تاہم مطالبات پورے ہونے کے بعد اب انہیں گھروں کو واپس چلے جانا چاہیئے۔ ادھر مظاہرین کا کہنا کہ فوج نےان کے تیس کے قریب لیڈرز کو پکڑ رکھا ہے جن کی وہ رہائی چاہتے ہیں۔