سیلاب زدہ علاقوں سے ہزاروں لوگ پشاورکے مختلف سکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں جوصوبائی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں ۔ دوسری جانب نوشہرہ، چارسدہ ، ڈیرہ اسماعیل خان اورسوات کے متاثرہ علاقوں میں پہلے سے موجود لوگ امدادی کارروائیوں میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات سے دو چارہیں ۔ ناقص پانی پینے کی وجہ سے اذا خیل کیمپ میں بتیس افراد ہیضے کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ہیضہ ، جلدی امراض اور دیگر بیماریوں میں تیزی سے اضافہ