خیبرپختونخوا: کے نتائج

پاکستان کا حقانی گروپ کے ساتھ کوئی رابط نہیں ، امریکی الزامات جھوٹ پرمبنی ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا برسٹرمسعود کوثر

پشاورہائیکورٹ بارکے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ اعلی فوجی اورسیاسی قیادت کا موقف سامنے آچکا ہے، امریکہ کے الزامات سے پاکستان کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ اس موقع پر پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین عبدالطیف آفریدی، خیبرپختونخوا بارکونسل کے وائس چیئرمین محمد اقبال اور پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر خواجہ محمد گاڑہ اوردیگرسینئر وکلا بھی موجود تھے۔ گورنرنے بارروم کے کلاس فورملازمین کےلیے ایک لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں

پشاورمیں مرکزی عید گاہ میں نمازعید ادا کی گئی، جبکہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی سطح پر عید کا اعلان نہ ہونے کے باوجود گذشتہ روزعید نماز ادا کی۔

پشاور میں چارسدہ روڈ پر عید گاہ میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔ پشاور کینٹ میں چھوٹی مساجد کے علاوہ سنہری مسجد میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔ سرکاری سطح پر آج عید کے پہلے دن ہزاروں نمازیوں نے ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عید کے اعلان نہ ہونے کے باوجود اعلٰی شخصیات، وزراء نے منگل کے روز گورنرہاؤس میں نماز عید ادا کی تھی۔ وزیراعلٰی نے عید نماز کے بعد اسفند یارولی خان کے ہمراہ لوگوں سے عید ملے۔ اس موقع پر سینئر وزیر رحم داد خان اور وزیراطلاعات میاں

مزید نتائج