موجودہ دورمیں لوڈشیڈنگ نے جہاں عوام کا جینا محال کردیا ہے وہاں موم بتی کی دم توڑتی صنعت کو نئی زندگی ملی ہے۔مارکیٹس میں جدید اور دلچسپ شکلوں کی موم بتیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء کی شکل کی موم بتیاں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ آئیس کریم، پیسٹریز، سٹہ، اناناس، ناریل یہاں تک کہ کولڈ ڈرنک کی شکل کی موم بتیاں بھی موجود ہیں۔ کمال مہارت سے بنائی گئی موم بتیاں اس قدر اصلی معلوم ہوتی ہیں کہ دیکھنے والے کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔