خودکُش: کے نتائج

افغانستان کےمشرقی علاقے میں خودکُش کار بم دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق ۔

ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق واقعہ رات گئے مشرقی افغانستان میں پیش آیا جہاں خودکُش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نجی کمپنی کی عمارت سے ٹکرادی۔ دھماکے کے نتیجے میں دس افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ نے ہستال پہنچ کر دم توڑدیا۔ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئےجنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایران کے شہرچاہ بہار کی مسجد میں خودکُش حملے کے نتیجے میں چالیس فراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایرانی خبررساں ادارے اِرنا کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں چالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ارنا نے ایک رکن پارلیمان کے حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ کرمان کے شمالی علاقے چاہ بہارکی مسجد امام حسین میں ہوا جہاں عزادارماتمی جلوس کیلئے اکٹھے ہوئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لاہورمیں تین خودکُش حملوں میں اٹھارہ افراد جاں بحق اورایک سو پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں

لاہورمیں یوم علی کے جلوس کے دوران کربلا گامے شاہ اوربھاٹی چوک میں تین خودکُش حملوں میں اٹھارہ افراد جاں بحق اورایک سو پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں،

مزید نتائج