کراچی میں کے ای ایس سی انتظامیہ اور ہڑتالی ملازمین کی جنگ سے سب سے زیادہ شہری ہی متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب ہے جبکہ ہڑتال پر گئے ملازمین ایک طرف تو احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب فالٹس درست کرنے کے لئے شہریوں سے پانچ سے دس ہزار روپے تک وصول کرکے دیہاڑیاں لگارہے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ انہیں کے ای ایس سی انتظامیہ اورملازمین کے تنازع سے کوئی سروکار نہیں لیکن دونوں کی باہمی لڑائی کی سزا انہیں بجلی غائب ہونے کی صورت میں نہیں ملنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت