تازہ ترین:

خطرناک: کے نتائج

آئی ایم ایف نےخبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت ایک نئے خطرناک دور میں داخل ہوگئی ہے

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نےاپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور يورو زون میں مسلسل بڑھتے ہوئے سیاسی اور اقتصادی خدشات کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر کساد بازاری کے حالات پیدا ہوسکتے ہیں،اگرایسا ہوا تو دنیا کی دیگر معیشتیں بھی اس سے بری طرح متاثر ہوں گی۔ادارے نے یہ پیشنگوئی کی ہے کہ دو ہزار گیارہ میں ترقی یافتہ ممالک کے مجموعی ملکی پیداوار کی ترقی کی شرح صرف ڈیڑھ فیصد ہی رہے گی۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں بھی اگلے کئی برس تک اقتصادی ترقی کی رفتار سست رہے گی۔

کراچی بدامنی، آئی ایس آئی کی بریفنگ میں بہت خطرناک انکشافات ہوئے جو ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔ چیف جسٹس

کراچی ٹارگٹ کلنگ ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ فتح ملک نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ اور اغواء کی بتیس سے زائد ایف آئی آردرج کرلی گئی ہیں ۔ پاکستان بازار سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر آئی جی سندھ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ان سے سوال کیا کہ چکرا گوٹھ حملہ کیس میں گرفتار دو افراد کو کیوں چھوڑا گیا۔ چکرا گوٹھ کیس کی

گندم کی فصل کے لئے خطرناک وائرس ایران پہنچ گیا‘ سندھ میں حملے کا خطرہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گلوبل وارمنگ کے تحت گندم کی فصل کا خطرناک وائرس Ug-99 گرم علاقوں سے سفر کرتا ہوا ایران پہنچ گیا۔ پاکستان اس لحاظ سے اس خطہ میں واقع ہے جہاں Ug-99 جرثومہ کے پیدا ہونے کے مواقع کم ہیں مگر گرمیوں میں درجہ حرارت کے بڑھنے سے گلوبل وارمنگ کے تحت جرثومہ کو اگر

مزید نتائج