خدشے: کے نتائج

لیبیا میں باغی فوج کا کہنا ہےکہ صحرائی شہربنی ولید پرقبضہ کرنے کیلئے وہ پوری طرح تیارہے

باغی فوج کےترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی ولید شہرپرقبضے کے لیے پیش رفت جاری ہے تاہم وہ فائرنگ اورگولہ بارود سے عام شہریوں کونشانہ نہیں بنانا چاہتے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزمعمرقذافی کی حامی فورسزکی جانب سے کی گئی شدید فائرنگ کے باعث باغیوں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے باغی فوج بنی ولید شہرمیں داخل نہیں ہوسکی۔عبوری قومی کونسل کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ معمرقذافی کی حامی فورسزکی جانب سے مزید مزاحمت کی گئی تواتحادی افواج سے مل کرکارروائی کریں گے۔ ادھر

نائن الیون واقعہ کے دس برس مکمل، نیویارک اور واشنگٹن کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظرنیویاک کے مئیر نے شہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا

امریکی خفیہ اداروں نے صدربارک اوباما کو نائن الیون واقعہ کے دس برس مکمل ہونے پر نیویارک اور واشنگٹن کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔ نیویارک میئر بلوم برگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نائن الیون پر شہر کو نشانہ بنائے جانے کی غیر مصدقہ رپورٹس ہیں تاہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی سخت کی جارہی ہے، قبل ازیں نیویارک پولیس چیف ریمنڈ کیلے نے انتباہ کیا تھا کہ القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی ستاویز میں نائن الیون کی برسی کے موقع پر دوبارہ

نالہ ڈیک میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر سیالکوٹ ،ڈسکہ وزیرآباد اور خانکی کےمکینوں کووارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

ضلع سیالکوٹ کےبرساتی نالوں میں مختلف مقامات پر شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ اراضی اورنشیبی علاقے زیرآب آگئےہیں جبکہ دریائے توی میں طغیانی کے باعث علاقہ بجوات کے سات دیہات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی خالد شیردل نے کہا ہےکہ نالہ ڈیک میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران تیس ہزار کیوسک کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ ،ڈسکہ ،وزیرآباد اور خانکی کے رہائشیوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔گزشتہ روز بارش کے باعث نالہ ڈیک مزید بپھر گیا ہے جس کے بعد اس کا پانی پسرور سے قلعہ احمد آباد کے درمیان پچاس سے

مزید نتائج