الفلاح بنک کے سابق مینجر آپریشنز خاور رشید پر پچیس کروڑ روپے کا غبن کرنے کا الزام تھا اور ان کے خلاف نیب ریفرنس بنایا گیا تھا۔ سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزم سات ماہ سے قبل از گرفتاری وارنٹ پر ہے اور اس سے پچیس کروڑ روپے کی ریکوری کرنی ہے لہذا اسکی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جائے۔ سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے ملزم خاور رشید کی کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی جس کے بعد نیب نے احاطہ ملزم کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔