خاندان: کے نتائج

چارسدہ: مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ ایک ہی خاندان کے 3افراد قتل

چار سدہ (آن لائن) چار سدہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گاﺅں کامران کلی کے ایک گھر میں چھ ڈاکو داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے قمر زمان ، اس کی بیوی اور والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں ۔

پشاور، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ۔

پشاور کے علاقے شاہین بازارکے محلہ نورالاسلام میں نامعلوم مسلح افراد نے امجد حسین نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے امجد حسین، اس کی بیوی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورپہنچادی ہیں۔

پشاور، رشتے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے آٹھ افراد قتل ۔

تھانہ خزانہ کے علاقے گڑھی خان بابا میں غفار نامی شخص نے ساتھیوں کے ساتھ ملک کر ایک گھر میں گھس کر اندھا دند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین خواتین،ایک بچی اورچار مرد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ خاندان میں رشتے کے تنازع کا نتیجہ ہے، پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے جس گھر میں گھس کر فائرنگ کی وہ اس کا سسرال ہے جبکہ مارے جانے والے تمام افراد افغان مہاجرین تھے۔

مزید نتائج