ڈائریکٹر نیب ارشاد الحق نے لاہور ہائی کورٹ سے لاہور سے پشاور تبادلے پر حکم امتناعی لے رکھا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران فاضل عدالت نے قرار دیا کہ نیب کے چیئرمین کو کسی بھی افسر کے تبادلے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر نیب ارشاد الحق کے تبادلے سے متعلق حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔