آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک لاکھ تینتالیس ہزارتین سواکیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جن کے لئے ایک سوآٹھ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں، تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ کے ضمنی انتخابات میں مجموعی طورپرآٹھ امیدوار میدان میں ہیں جن مسلم لیگ نون کے ملک غلام رضا، اشتیاق احمد مرزا، پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیداورراجا شاہد پپو،عوامی مسلم لیگ کےعابد مغل،مسلم لیگ قاف کے چودھری عدنان ،آزاد