حصوں: کے نتائج

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبر پی کے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منگلا میں پینتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ گرمی دالبدین میں پڑی جہاں درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لیبیا میں باغیوں نےمعمر قذافی کے آبائی شہرسرت کے کچھ حصوں پرقبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بنی ولید میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔

لیبیا میں باغی فوج کے ترجمان نے مزاحمت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ لڑائی کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جبکہ لڑائی کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور لوگ محصور ہوکر رہ گئی۔ادھربنی ولید شہرمیں بھی قذافی کی حامی افواج نے باغیوں پر گولہ باری کی اور فریقین کے درمیان شہرپرقبضے کیلئے شدید لڑائی جاری ہے۔بنی ولید پر حملوں کے جواب میں قذافی کی حامی فورسز کی جانب سے سخت ترین بمباری اور فائرنگ کی وجہ سے ابھی تک باغیوں کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا

کاشتکار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ کاشت کے اکثرعلاقوں میں آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان اورمشرقی سندھ میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حررت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید نتائج