حالیہ: کے نتائج

ملک بھرمیں حالیہ بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنےانتہائی لیول پربرقرارہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد پینسٹھ ہزار دوسو کیوسک جبکہ اخراج بھی پینسٹھ ہزار دو سو کیوسک ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزار پانچ سو پچاس فٹ پر برقرار ہے۔ ادھر منگلا ڈیم میں پانی کی آمد پچیس ہزار کیوسک جبکہ اخراج بھی پچیس ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزار دو سو دس فٹ پر برقرار ہے ۔ دونوں ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ سمیت تمام دریا اپنے اپنے ہیڈورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے

سندھ میں حالیہ سیلاب سےدوسونو افراد جاں بحق جبکہ تریپن لاکھ متاثرہوئے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ رواں برس توقع سے زائد بارشیں ہوئی ہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب سے سندھ میں دوسو نوافراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سیلاب سے پینتالیس لاکھ ایکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے جبکہ سترہ لاکھ ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تباہ کن سیلاب سے تریپن لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن کے لیے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے

ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی لیول تک پہنچ گئی ۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ ستتر ہزار چھ سو کیوسک اور اخراج بھی ایک لاکھ ستتر ہزار چھ سو کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار پانچ سو پچاس فٹ پر برقرارہے جو کہ انتہائی سطح ہے ۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد چوبیس ہزار آٹھ سو اٹھاون جبکہ اخراج دس ہزار کیوسک ہے ۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار دو سو آٹھ فٹ ہے جو کہ انتہائی سطح سے صرف دو فٹ نیچےہے ۔ ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی تمام دریا اپنے

مزید نتائج