تقریب سےخطاب کرتےہوئے سپریم کورٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا علمبردار امریکہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں سب سے آگے ہے۔ عافیہ صدیقی کے کیس سے امریکہ کا عدالتی نظام کھل کر سب کے سامنے آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتےہوئے بیگم مہناز رفیع کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق ہمارے مذہب کا بنیادی حصہ ہیں۔ ملک میں اس وقت طبقاتی نظام چل رہا ہے ان کاکہنا تھا کہ کراچی کے حالات سے لگتا ہے کہ صوبے اور وفاق میں حکومت نام کی