کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ آج سےنئی منزل کا آغاز ہوا ہے اور یہ منزل صوبائی خود مختاری تھی جس کے لیے اے این پی کے بڑوں نے بہت زیادہ قربانیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی مکمل صوبائی خود مختاری نہیں ملی جس کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرآسٹریلیا کے چار صوبوں کے چار الگ الگ پرچم اور آئین ہوسکتے ہیں تو پاکستان کے چاروں صوبوں کے الگ الگ پرچموں پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے