امریکہ کے شہرنیویارک میں ہونے والے شو میں پانچویں روز بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔شو کی خاص بات ڈیزائنر مارک جیکب کے چمڑے سے تیار کردہ ملبوسات تھے جنہیں کافی سراہا گیا ۔ اس موقع پر موجود امریکی ٹاک شو دی ویو کی میزبان ووپی گولڈ برگ نے کلکشن کی تعریف کی اور کہا کہ اسے تھوڑے فربا افراد کے لیے بھی بنایا جائے، مارک جیکب کو ہالی وڈ میں بہت پزیرائی حاصل ہے اور سنتالیس سالہ ڈیزائنر مختلف قسم کی خوشبوؤں ، گھڑیوں اور ہینڈ بیگز کی وجہ پہلے ہی کافی شہرت رکھتے ہیں ۔ فیشن شو سترہ فروری تک جاری رہے گا ۔