ایوبیہ مارکیٹ لاہورمیں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون نورا کشتی کررہی ہیں، دونوں اندر سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کا جینا مرنا ملک کے ساتھ ہو، دونوں جماعتوں کے قائدین وقت آنے پر جہاز میں بیٹھ کر ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثے بھی ملک سے باہر ہیں یہ ملک کے خیر خوا کیسے ہو سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے قائد کا کہنا تھا کہ ملک میں دو مرتبہ آنے والی تبدیلی کو مسلم لیگ نون نے ہائی جیک کیا۔عمران خان کا