سینٹرل جیل کراچی کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ صوبے میں کوئی بھی ایکشن صرف میرے حکم پر نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت پر اقدامات کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں پی سی او لگائے جائیں گے تاکہ قیدی جیل حکام کی نگرانی میں اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ کر سکیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل اسٹاف کی تنخواہیں اور مراعات موٹر وے پولیس کے برابر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے باجوڑ سے اغواءہونے والے بچوں کے بارے میں بتایا کہ تیس میں