تازہ ترین:

جہازوں: کے نتائج

چین سےپاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئےچارہوائی جہازوں کے ذریعےخیمےکل کراچی پہنچ رہے ہیں۔

چین کی جانب سےپاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئےچارجہازتین ہزارخیمےلیکرکل کراچی پہنچ رہےہیں۔چین نےپاکستان کے لئے مزید امداد کابھی اعلان کیا ہےجسکے تحت ہفتے کے روزبیجنگ سے ہوائی جہازوں کے ذریعے مزید چارہزارخیمے پاکستان پہنچیں گے۔

پی آئی اے کا مالی بحران‘ جہازوں میں خرابیاں بڑھ گئیں‘ مسافر خوفزدہ: خصوصی سروے

لاہور (خبر نگار) ”باکمال لوگ لاجواب سروس“ کا ماٹو رکھنے والی اپنے دور کی بہترین ہوائی سروس پی آئی اے آج بدترین انحطاط کا شکار ہو گئی ہے۔ پابندی وقت‘ بہترین کھانوں اور چاق و چوبند سٹاف کی شہرت رکھنے والی پی آئی اے کا شاید ہی کوئی جہاز اب بروقت پہنچتا یا روانہ ہوتا ہے۔

یونان نے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے چھ جہازوں کوروک کرعملے کے ارکان کوگرفتار کرلیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیرہ جہازوں اور دوہزار امدادی کارکنوں پر مشتمل قافلہ فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لیے غزہ جا رہا تھا۔ تاہم یونانی پورٹ حکام نے چھ جہازوں کو روک کر عملہ کے ارکان کوحراست میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد اب صرف سات جہاز اور پندرہ سو امدادی کارکن غزہ فلوٹیلا قافلے کا حصہ بن سکیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ کسی بحری جہازکوغزہ کی سرحدی پٹی پرناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے اسرائیل نے غزہ کی زمینی اور سمندری ناکہ بندی

مزید نتائج