وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ ہنزہ کے دورے کے دوران ساس ویلی میں موجود تھے جس کا علم ہونے پر عطاآباد جھیل کے متاثرین نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ معاوضہ نہ ملنے پراحتجاج کرتےہوئے شاہراہ قراقرم کو بلاک کر دیا،پولیس نے ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے ہاتھاپائی شروع کر دی جوخوفناک تصادم کی شکل اختیار کر گئی ۔حالات قابو سے باہر ہوتا دیکھ کر پولیس نے مظاہرین پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں باپ بیٹا ہلاک اور ڈی ایس پی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے علی آباد پولیس