لاہور کےالحمرا ہال میں فوک گلوکار شوکت علی نے دیگر سینئرفنکاروں شاعروں اورادیبوں کے ھمراہ سیلاب زدگان کے لئے عطیات اکٹھے کرنے کے لئے جھولی پھیلاؤ مہم شروع کی شوکت علی نے ساتھی فنکاروں سمیت مال روڈ، شادمان اوراقبال ٹاون کی مارکیٹوں میں پھر کر ہزاروں روپے کے عطیات اکٹھے کئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت علی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا فرض ہے کہ اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لئے آگے بڑھیں اوراس مشکل وقت میں متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں۔