ٹیلی فون کال کی آڈیو چودھری ارشد جٹ نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے سامنے پیش کی ۔ ٹیپ میں نیلم جبار نے مبینہ طور پر چوہدری ارشد جٹ کو وفاداریاں بدلنے کیلئے کروڑوں روپوں کے ساتھ اعلی قیادت سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی ۔ چوہدری ارشد جٹ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک ٹریلر تھا جلد وہ قوم کے سامنے پوری فلم ریلیزکردیں گے۔ دوسری جانب نیلم جبار نے کہا کہ ارشد جٹ اپنی وفاداریاں بیچنے کیلئے خود ان کے پاس چل کر آئے تھے اور پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔