یوم آزادی کی خوشی کے رنگ پاک بھارت واہگہ بارڈر پربھی نمایاں نظر آئے ۔ شام کو قومی پرچم اتارنے کی تقریب کا تورنگ ہی نرالا تھا ۔ یوم آزادی کی مناسبت سے شہریوں اورمحافظوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا اوراُن میں روایتی جوش و خروش نظر آیا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد جن میں بچے اورخواتین بھی شامل تھیں اپنے سپاہیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے والہانہ نعرے لگاتی رہیں ۔ دونوں جانب کے محافظوں نے روایتی انداز میں قومی پرچموں کو سمیٹا اور رکھنے کے لئے مقررہ مقام پر لے گئے ۔ بڑے بڑے قومی پرچم اٹھائے کچھ افراد نے جھنڈوں کو