وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے واحد ایجنڈا ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس کے حوالے سے سوالوں کے جوابات کی منظوری تھا۔ وزیر اعظم نے کابینہ کو اس ریفرنس کے حوالے سے اعتماد میں لیا جبکہ سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان اور حکومتی قانونی ٹیم نے کابینہ کو اس ریفرنس کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صدر نے بھٹو کیس میں سیاست سے ہٹ کر قانونی طریقہ