تازہ ترین:

جناح: کے نتائج

انیس سو بانوے میں جناح پور کا منصوبہ ایم کیو ایم کے ساتھ اسے بدنام کرنے کےلیے جوڑا گیا۔ مصطفی کمال

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے دفتر کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفے کمال نے کہا کہ جناح پور کے نام پر ہمارے انتیس لوگ اٹھا ئے گئے جو آج تک لاپتہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انیس سو بانوے نہیں دوہزار گیارہ ہے اس لیےایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازش نہ کی جائے۔ پریس کانفرنس کے دوران مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ اس وقت آرمی نے ایسے کسی منصوبے کی تردید کی تھی اور ایم کیو ایم کو اس منصوبے سے کلیر قرار دیا تھا۔

”آفاق احمد‘ عامر خان نے الطاف سے پہلی بغاوت جناح پور سازش پر کی تھی“

کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی آپریشن کے وقت میجر (ر) ندیم ڈار سندھ رینجرز میں تعینات تھے۔ ایک انٹرویو میں ان کا دعویٰ ہے انہوں نے متحدہ کے مرکز 90 پر چھاپہ مار کر جناح پور کے نقشے اور پرچم برآمد کئے تو اس جرم میں مشرف دور میں ایم کیو ایم نے ان کے ایک بیٹے کو قتل کر دیا۔ آفاق احمد‘

کراچی سے تربت جانے والی پی آئی اے کی پرواز کوایک انجن بند ہونے کے باعث جناح ٹرمینل پر ایمر جنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے پانچ صفر ایک کرچی سے تربت کے لئے روانہ ہوئی تاہم آدھے گھنٹے بعد ہی طیارے کاایک انجن بند ہوگیا جس پر پائلٹ نے کنٹرول روم سے رابطہ کرکے ایمر جنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی ، فنی خرابی کی اطلاع ملتے ہی کراچی کے جناح ٹرمینل پر ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا تاہم طیارہ بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگیا، طیارے میں کل اکیس مسافر سوار تھے جسے اب خرابی دور کرنے کے بعد روانہ کیا جائے گا ۔

مزید نتائج