ملزمان شفیع اور خانزادہ کو استغاثہ کے گواہ عینی شاہد ریحان میمن نے شناخت کیا۔ عینی شاہد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا کہ ملزمان بارہ اگست کی رات اپنے سولہ، سترہ ساتھیوں کے ہمراہ ڈبلیو گیارہ میں داخل ہوئے، لوٹ مار کی اور پٹرول ڈال کر گاڑی کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں ایک مسافر زندہ جل گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ دوسری جانب بارہ اگست کو بس جلائے جانے کے واقعہ میں جھلس کرجاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔آج صبح اس سانحہ کے ایک اور زخمی دس سالہ شہر یار نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے