بلوچستان کے علاقےڈیرہ الہ یارمیں واقع ایک ہوٹل کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیادھماکے کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ہوٹل کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی ۔ زخمیوں کولاڑکانہ اورجیکب آباد کےہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہےدوسری جانب شرپسندوں نےجعفر آباد میں دوسوچھیاسٹھ کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو کھمبوں کودھماکہ خیز مواد سےاڑادیا گیا جس کے نتیجے میں مختلف شہروں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔