انجم عقیل خان کو اسلام آباد میں سینئر سول جج محمود ہارون کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ فراڈ کیس میں ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لیے مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جس پر عدالت نے انجم عقیل کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ سماعت کے بعد انجم عقیل کے وکیل چوہدری انعام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ شالیمار تھانہ اپنی ضمنی میں پہلے ہی انجم عقعل کواس کیس میںبے گناہ قراددے چکا ہے۔