ایوان اقبال میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اصلاح اورغلطیوں کی نشاندہی کی جا سکتی ہے جبکہ جمہوری نظام میں حکمران احتساب سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ لوڈ شیڈنگ اور بحرانوں کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیےگئے۔حکمران کرپشن ختم کریںورنہ عوام سڑکوں پرآجائیں گے وہ بھی ان کے ساتھ ہونگے ۔ نواز شریف کا کہنا تھا جب ملک میں روز قانون ٹوٹتا اورعدلیہ کو گرفتار کیا جاتا ہو،سترہ کروڑعوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ کو توڑا جاتا ہو