جرمن چانسلرانگیلا میرکل نے بیت المقدس میں نئے مکانات کی تعمیرکےاسرائیلی منصوبےکوتنقید کانشانہ بنایاہے۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہوسے ٹیلیفونک گفتگو میں چانسلرمیرکل نےاس منصوبےکوجارحیت قراردیا۔ میرکل کےبقول اسرائیل کی جانب سےگیارہ سونئےمکانات کی تعمیرکی منظوری دینےکافیصلہ ناقابل فہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی انتظامیہ کےساتھ بات چیت کا عمل فوری شروع ہوناچاہیے۔