بھارتی ٹی وی کے مطابق انا ہزارے نے پانچویں رات بھی نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں گزاری اور بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ ادھر کانگریس کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا بل بھی پیش کردیا ہےجبکہ سول سوسائٹی کی رہنما ارونا رائے نے ایک اور بل بھی پارلیمنٹ پینل میں پیش کیا جس میں انا کی ٹیم نے حمایت کی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت اور انا کے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل میں دس نکات مختلف ہیں جن میں اہم وزیراعظم، پارلیمنٹ اورعدالتوں کے ججز کو احتساب کے دائرے میں لانا ہے۔ انا کا کہناہے کہ تیس اگست تک پارلیمنٹ