تازہ ترین:

جبکہ: کے نتائج

فلپائن میں سمندری طوفان نےتباہی مچادی،مٹی کےتودے گرنےاوربارشوں کےباعث ساٹھ افراد ہلاک جبکہ اکتیس لاپتہ ہوگئے۔

فلپائن کےشمالی علاقےمیں سمندری طوفان نالاگائی نےبڑےپیمانےپرتباہی مچادی ہے،ایک سوپچاس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی تیزہواؤں کےباعث مواصلات اوربجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہےجبکہ مٹی کےتودے گرنےاوربارش کےباعث ہلاکتوں کےتعداد ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب امدادی کارکن متاثرہ علاقوں سےلوگوں کونکالنےکی کوشش کررہےہیں۔ طوفان سے اب تک ایک سوسینتیس ملین ڈالرکا نقصان ہوچکا ہےجبکہ دولاکھ افراداپنا گھربارچھوڑنےپرمجبورہوچکےہیں۔

اگلے چوبیس گھنٹےکے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا، اور اس دوران ملک کے کسی بھی حصے میں خاطر خواہ بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نور پور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہااس کے علاوہ اسلام آباد میں چونتیس، لاہور چھتیس، کوئٹہ تیس، مظفرآباد چونتیس، ملتان پینتیس، کراچی تینتیس، پشاور پینتیس، گلگت تیس، مری بائیس اور فیصل آباد میں درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک میں بارش

لاہور، نیو انار کلی چوک کے قریب مین سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے گٹر میں دودھماکے، تین افراد زخمی جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق نیو انار کلی چوک میں بابر مارکیٹ کے قریب گٹر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ گٹرکے ڈھکن ٹوٹ کردور دور تک بکھر گئے جس کی زد میں آکر تین افراد زخمی ہوگئے جب قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری، بم ڈسپوزل سکواڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے مین سیوریج لائن میں گیس بھرنے کی وجہ سے ہوئے جس کے بعد واسا حکام کو بھی طلب کرلیا گیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے

مزید نتائج