ایوان صدراسلام آباد میں صدرزرداری کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اوروزیرداخلہ منظوروسان نےصدرکوکراچی کی صورتحال پربریفنگ دی ۔ایوان صدرکے ترجمان فرحت اللہ بابرکے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں قتل وغارت کرنےکےبعد بلوچستان فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیاجائے گا جبکہ سندھ پولیس کوبلوچستان فرارہونے والے دہشت گرد وں کوپکڑنے کا خصوصی اختیار دیاجائےگا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ