جامع: کے نتائج

لوئر دیر، ثمرباغ کی جامع مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کےدوران دھماکہ، چھ افراد جاں بحق ۔

پولیس حکام کے مطابق جنڈول کے علاقے ثمر باغ میں قبائلی رہنما کی نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے تیمر گرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالےسے ایم آئی اور آئی ایس آئی سے جامع رپورٹ کل طلب کرلی۔ زمینی اور سمندری راستے سے بھاری اسلحہ کراچی لایا جارہا ہے۔ آئی جی سندھ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں جسٹس انور ظہیر جمالی،جسٹس سرمد جلال عثمانی ،جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل پانچ رکنی بینچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی ۔ حساس ادراروں نے کراچی میں جاری بدامنی کے حوالے سے رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں جس پر سپریم کورٹ نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ان رپورٹس میں زیادہ تر کیسز میں ملزمان بری یا اے کلاس ہورہے ہیں۔ اس موقع پرعدالت نے آئی جی سندھ سے استفسارکیا کہ آپ نے کیا تحقیقات کی ہیں اور اس میں کون

خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کی جامع مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی کےدوران خود کش حملے میں پچاس افراد جاں بحق اور سو سے زائد افراد زخمی ہوگئےہیں۔

تحصیل جمرود کے علاقہ غونڈی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگ جامع مسجد سے نکل رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پچاس افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ جمرود ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سات لاشیں اور ساٹھ سے زائد زخمی جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گیارہ لاشیں اور چالیس زخمی لائے گئے ہیں جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکہ

مزید نتائج