مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ فضیلة الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی نائب امیر ممتاز اسلامی مفکر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ مولانا اسعد محمود اور مولانا عبدالر¶ف ملک نے وفاقی المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا سلیم اللہ خاں کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تاحیات صدر اور مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کو ناظم اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔