تازہ ترین:

جاسکا: کے نتائج

امریکہ کے جنگلوں میں لگنےوالی آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جاسکا جس کے باعث ایک ہزار لوگ نقل مکانی پر مجبورہوگئے۔

حکام کےمطابق آگ کوبُجھانےمیں بنیادی رکاوٹ ایری زونا کاخشک موسم اور تیزہوا ہے جس کی وجہ سے آگ پرقابوپانامشکل ہوتاجارہاہے۔آگ سے اب تک ایک لاکھ چالیس ہزار ایکڑکارقبہ جل چکاہے۔ آگ کے باعث قریبی علاقوں کی فضابھی آلودہ ہورہی اور سییکڑوں لوگ اپنے گھربار چھوڑنے پر مجور ہیں۔آگ پر قابو پانے کیلئے نو سو فائرفائٹر دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔۔وااضح رہےکہ ایری زونا کےجنگلوں میں چھ روزقبل آگ بھڑک اٹھی تھی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا، آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

مغربی ٹیکسا س میں لگنے والی آگ نے مشرقی علاقے کا رخ کر لیا ہے جب کہ تیز ہوا آگ کے پھیلاؤ میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس پر قابو پانے کی کوششوں میں بھی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔خطرے کے پیش نظر ٹیکساس کے بڑےشہر فورٹ ورتھ، قصبہ سٹران ،بنگر اور پوزم کنگڈم لیک کے اردگرد واقع کمیونیٹیز کو خالی کرالیا گیا ہے۔ٹیکساس کےفارسٹ سروسز حکام کے مطابق اس آگ سے گراہم اور ینگ کاؤنٹی کو بھی خطرہ درپیش ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے ایک لاکھ پچاس ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سابق دورحکومت میں دس ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکا

اسلام آباد میں نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ سے ہی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی وسائل کی کمی نہیں تاہم حکمرانوں کی نیت میں کھوٹ ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کی بہتری کے لئے سب کو مشترکہ ایجنڈا بنا کر اس پر عمل کرنا ہوگا ۔اس موقع ہر انہوں نے طلبہ اور طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

مزید نتائج